اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نےکہاہےکہ دنیا بھرمیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کساد بازاری میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں بچوں کی موت ہوسکتی ہے، انہوں نے دنیا بھر کے رہنماؤں اور اہل خانہ سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کریں۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہاکہ اسکول کے بچے روزانہ اسکول لنچ سے حاصل غذائیت پر انحصار کرتے ہیں، اسکول بند ہونے کی وجہ سے 31 کروڑ بچوں کی صحت غذائیت کی کمی سے صحت خراب ہوسکتی ہے۔
انتونیو گوٹریس کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑھتی ہوئی عالمی کساد بازاری سے خاندانوں میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور بچے گھریلو تشدد اور زیادتی کا شکار ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 23 ممالک میں کورونا کے باعث پولیو سے بچاؤ کی مہم ہی معطل ہے، ایک تخمینے کے مطابق ساڑھے11 کروڑ سے زائد بچے خسرہ کے قطروں سے محروم ہوسکتے ہیں۔