نئی دہلی، 19 اپریل ( یواین آئی ) مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور گجرات میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے ہلاک ہونے والوں کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا اور ان تین ریاستوں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 334 ہو گئی ہے جو ملک میں کورونا وائرس سے ہوئی ہلاکتوں کا تقریبا 66 فیصد ہے ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 15712 ہو گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 507 تک پہنچ گئی ہے ۔
اب تک 2231 افراد کو صحت یا ب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا ہے ۔ وزارت کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے :-