جے پور، 20 اپریل ( یواین آئی ) راجستھان میں پیر کے روز 17 نئے کورونا سے متاثرہ مریض سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1495 تک پہنچ گئی ہے ۔
محکمہ صحت کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ریاست کے دارالحکومت جے پور میں آٹھ، کوٹہ میں دو، جھنجھنو میں دو، جودھپور میں دو اور ناگور، باسواڈا، اور اجمیر میں ایک ایک نئے کورونا پازیٹو مریض سامنے آئے ہیں ۔
اس دوران جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال میں داخل ناگور کی رہنے والی ایک 62 سالہ خاتون کی موت ہو گئی ۔ اس خاتون کو گزشتہ 18 اپریل کو ایس ایم ایس اسپتال میں داخل کرایا تھا جس کی گزشتہ روز ہی رپورٹ مثبت
آئی تھی اور دیر رات اس کی موت ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک اس عالمی وبا سے 24 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔