آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان بیل نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین اکتوبر ،نومبر میں تیار ہوجائے گی۔برطانوی حکومت کی ویکسین ٹاسک فورس کے رکن پروفیسر جان بیل نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے ٹرائلز اگست کے وسط تک مکمل ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرائلز شروع کرنے کے لیے حکومت کی منظوری کا انتظار ہے،مئی میں ٹرائلز شروع کردیے تو اگست تک ویکسین کی تیار ی کے قریب پہنچ جائیں گے۔
برطانوی پروفیسر نے مزید کہاکہ ٹرائلز کے بعد سب سے بڑا چیلنج ویکسین کی اربوں کی تعداد میں تیاری ہوگا۔ واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات ایک لاکھ61 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد23 لاکھ45 ہزار سےزائد ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 6 لاکھ4 ہزار ہے۔