ناروے کے ایک چرچ میں عبادت کے دوران پادری کا بٹوا اور موبائل فون چوری ہو گیا۔ ناروے کے علاقے تروڈاہیم کے قریب واقع میلہس چرچ کے پادری جان اولو ہوندنئے نے اتوار کو عبادت کے اجتماع سے پہلے اپنا بٹوا اور موبائل فون لباس تبدیل کرنے والے کمرے میں رکھا تھا۔
مقامی اخبار تروڈینڈربلیت کے مطابق اجتماعی دعا کے بعد جب پادری واپس کمرے میں گئے تو دونوں چیزیں غائب تھیں۔
سرکاری ریڈیو این آر کے مطابق مقامی پولیس اہلکار ایبے کیمو نے کہا ہے کہ یہ ایک انوکھا اور ناگوار واقعہ ہے۔
حکام کو ابھی تک چور کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے اور عوام سے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔
مقامی اخبار کے مطابق حیرت انگیز طور پر پادری ٹیلی فون پر اس واقعے پر ردعمل کے لیے دستیاب نہیں تھے اور ایک مقامی ویب سائٹ کو ان سے رابطہ کرنے میں کامیاب حاصل ہوئی۔
انھوں نے ویب سائٹ کو بتایا کہ ’میرا خیال ہے کہ میں نے کسی کو اپنے پیچھے حرکت کرتے دیکھا لیکن جب آپ عبادت کی تقریب کی رہنمائی کر رہے ہوں تو کچھ زیادہ نہیں کر سکتے۔ جب آپ چرچ میں جائیں تو پادری کے زیادہ قریب رہنا چاہیے، لیکن یہ کسی تک گستاخی ہے۔‘