نیویارک، 22 اپریل ؛ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 804194 پہنچ گئی ہے ۔ جان ہا پکنز یونیورسٹی نے اس کی اطلاع دی ۔منگل تک کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے ملک میں 43200 افراد ہلاک ہوئے چکے ہیں ۔ اکیلی نیویارک ریاست میں 257125 کیسز ہیں اور یہاں مجموعی 18821 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔
نیو جرسی میں 88806 کیسز اور 4520 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ میسا چوسٹس، پنسلوانیا، کیلی فورنیا، مشی گن اور الینوائے جیسی ریاستوں میں 30000 سے کیسز ہیں ۔