نئی دہلی، 22 اپریل ( یواین آئی ) مہاراشٹر، گجرات اور مدھیہ پردیش میں کوروناوائرس (كووڈ -19) سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان تین ریاستوں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 417 ہو گئی ہے جو ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی مجموعی ہلاکتوں کا تقریبا 64 فیصد ہے ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 251 اور گجرات میں یہ تعداد 19 سے بڑھ کر 90 ہو گئی ۔ مدھیہ پردیش میں مزید دو ہلاکتوں کے بعد یہ تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے ۔
ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 19984 ہو گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد 640 تک پہنچ گئی ہے ۔ اب تک 3870 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔