الور (بھاشا )ہندوستانی بازار میں ۱۷۔۲۰۱۶ تک تین لاکھ گاڑیوں کی فروخت کا ہدف حاصل کرنے کی سمت میں ہو نڈا کارس انڈیا نے راجستھا ن کے الور میں اپنا دوسرا کار خانہ آج شروع کیا ۔اس کارخانے کے قیام پر ۳۵۲۰ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔اور اسکی پیداوار صلا حیت سالانہ ۲ء ۱ لاکھ کاروں کی ہے اس سے کمپنی کی کل پروڈکشن صلاحیت بڑ ھ کر ۴ء۲لاکھ کاروں کی ہوگئی ۔ہو نڈا کارس انڈیا کے صدر و سی ای او ہیرو نو ری کا نایاما نے یہاں بتایا کی
اس دوسرے کا ر خانے کے افتتاح کے ساتھ ہم نے ہندوستان میں اپنی پیداوار صلا حیت دوگنی کر لی ہے ۔یہ کار خانہ اس معنی میں اہم ہے کہ اس سے ہمیں ۱۷ ۔۲۰۱۶ تک ملک میں ۳ لا کھ گاڑیوں کی فروخت کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔اس نئے کا ر خانے میں تقریبا ً۳۲۰۰ لوگوں کو ملازمت پر رکھ گیا ہے اور اس کی ابتدائی پیداوار صلا حیت ایک شفٹ میں ۶۰ہزار کا روں کے پر وڈکشن کی ہوگی جسے بازار میں مانگ کے مطابق بڑھا یا جائے گا ۔انہوںنے کہاکہ کمپنی اس کا ر خانے کا استعمال امیج سیڈان کا ر کے پروڈکشن میں کرے گی ۔اور بعد میں دیگر ماڈلوں کے پروڈکشن پر فیصلہ کیاجائے گا ۔جو بازار کی مانگ پر منحصر کریگا ۔راجستھا ن کی وزیر اعلیٰ وسو ندھرا راجے نے کارخانے کا افتتاح کیا ۔انہوںنے کہاکہ امیج کی انتظاری مدت کم کرنے کے لئے کمپنی نے گذشتہ سال نو مبر میں اپنے گریٹر نو ئیڈا کا ر خانے میں تیسری شفٹ میں کا م شروع کیا ۔