پٹروپاولوسك-كامچاٹسكي، 23 اپریل (اسپوتنك) روس کےجزیرہ نما كامچا ٹکا میں جمعرات کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 4.9 تھی ۔ روسی جیولوجیکل اکیڈمی نے اس کی اطلاع دی ۔
اس کے ترجمان نے کہا’’ جمعرات کی صبح پٹروپاولوسك-كامچاٹسكي سے 177 كلوميٹر جنوب میں 44 کلومیٹر کی گہرائی میں 4.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ‘‘۔
تازہ رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں کو زلزلے کے جھٹکے محسوس نہیں ہوئے اور کسی بھی طرح کے نقصانات کی اطلاع نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ سونامی کا الرٹ بھی جاری نہیں کیا گیا ہے ۔