تہران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلائی شعبے کے کمانڈر امیر علی حاجی زادے نے کثیر المقاصد سیٹیلائٹ کی خلا میں روانہ کئے جانے اور تنصیب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نور سیٹیلائٹ کے روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی زاہدان اور چابہار اسٹیشنوں سے سگنل ملنا شروع ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا پہلا دفاعی سیٹیلائٹ بدھ کے روز خلا میں روانہ کیا گیا جو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچ گیا ہے۔
نور نامی دفاعی سیٹلائٹ کو خلا میں پہنچانے کے لیے دو مرحلے والے قاصد نامی راکٹ کا استعمال کیا گیا جس نے سیٹلائٹ کو چار سو پچیس کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے مدار میں کامیابی کے ساتھ پہنچایا۔










