اقوام متحدہ، 24 اپریل ؛ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران انسانی حقوق کی حفاظت کی جانی چاہئے ۔
مسٹر گوٹریس نے ویڈیو پیغام جاری کر کے کہا’’ کورونا وائرس وبا ہیلتھ ایمرجنسی ہے لیکن اس کے علاوہ یہ اقتصادی، سماجی اور انسانیت کے لئے بھی بحران ہے جو تیزی سے انسانی حقوق کے لئے پریشانی کا سبب بنتا جا رہا ہے‘‘ انہوں نے کہا کہ حکومت کو شفاف، ذمہ دار اور جوابدہ ہونا چاہئے اور میڈیا، سماجی تنظیمیں اور نجی شعبوں کو آزادی دینی چاہئے ۔