ایران کی پاسداران انقلاب کے سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی بحریہ کو خلیج فارس میں امریکی جہازوں کو ہراساں کرنے والی ایرانی کشتیوں کو ’تباہ‘ کرنے کی ہدایت کے بعد واشنگٹن کو ’فیصلہ کن ردعمل‘ سے خبردار کردیا۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق میجر جنرل حسین سلامی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا کہ ’ہم امریکیوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم قطعی طور پر پُرعزم اور سنجیدہ ہیں اور تمام کاروائیاں فیصلہ کن ردعمل کے ساتھ ہوں گی جو مؤثر اور تیز تر ہوں گی’۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے اپنے بحری یونٹس کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ (امریکی بحری جہاز اور افواج) کو نشانہ بنائیں اگر وہ ہمارے جہازوں یا جنگی کشتیوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مٰن ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے اور واشنگٹن نے الزام لگایا کہ خلیج میں اس کے بحری جہازوں کو ایرانی جنگی کشتیاں ہراساں کررہی ہے۔
The US military is hit by over 5000 #covid19 infections. @realdonaldtrump should attend to their needs, not engage in threats cheered on by Saddam's terrorists.
Also, US forces have no business 7,000 miles away from home, provoking our sailors off our OWN Persian Gulf shores. pic.twitter.com/7CjzabkyVK
— Javad Zarif (@JZarif) April 23, 2020