ایران- مجمع تشخیص مصلحت نظام اور جامعہ مدرسین کے رکن آیت اللہ امینی کا رمضان المبارک کی پہلی شب میں انتقال ہوگيا ہے۔
نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق مجمع تشخیص مصلحت نظآم اور جامعہ مدرسین کے رکن آیت اللہ امینی کا رمضان المبارک کی پہلی شب میں انتقال ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قم کے شہید بہشتی اسپتال میں آیت اللہ امینی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگيا ہے ۔ آیت اللہ امینی قم کے اعلی سطح کے استاد اور خبرگان رہبری کونسل میں تہران سے نمائندے تھے۔
آیت اللہ امینی نجف آباد میں سن 1306 ہجری شمسی میں ایک مذہبی خاندان میں پیدا ہوئے ۔ مرحوم آیت اللہ امینی نے مرحوم آیت اللہ العظمی بروجردی، مرحوم حضرت امام خمینی (رہ)مرحوم آیت اللہ مرعشی نجفی، مرحوم آیت اللہ گلپائیگانی محضر سے علمی فیوض و برکات حاصل کئے۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے اور اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔