لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ کل ہند کانگریس کمیٹی کے نائب صدر راہل گاندھی کے ۲۸؍فروری کے پروگرام کے سلسلہ میں ان کے خیر مقدم کی تیاری زور شور سے کی جا رہی ہے اس کیلئے ضلع و شہر کانگریس کمیٹی کا مشترکہ تیاری جلسہ کانگریس صدر دفتر میں کانگریس کمیٹی کے سکریٹری و معاون انچارج زبیر خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جلسہ کی نظامت شہر کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر نیرج بورا نے کی۔ مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے ریاستی کانگریس کے ترجمان وریندر موہن نے بتایا کہ جلسہ میں بتایاگیا کہ ہوائی اڈہ سے شہید پتھ، شہید پتھ سے چنہٹ، چنہٹ سے مٹیاری چوراہا ہوتے ہوئے بارہ بنکی سرحد تک جگہ جگہ ضلع و شہر کانگریس سیوا دل ، یوتھ کانگریس ، این ایس یو آئی، خاتون کانگریس کے عہدیداران و کارکنان کے ذریعہ پارٹی کے نائب صدر کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
اور پورے راستے کو ہورڈنگس، بینر و پوسٹروں سے سجایا جائے گا۔