بولی وڈ کے نامور اداکار عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا بھارت میں انتقال ہوگیا، تاہم اداکار ان کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 95 سالہ سعیدہ بیگم کا انتقال بھارتی شہر جےپور میں ہوا، اس دوران عرفان خان ملک سے باہر تھے اور بھارت میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنی والدہ کے جنازے میں شامل نہیں ہوپائے۔









