لکھنؤ(نامہ نگار)گوسائیں گنج علاقے میں رہنے والے ایک کسان کے گھر میں گھس کر گذشتہ رات چور ایک لاکھ روپئے نقد اور زیورات چور ی کر لے گئے۔ پولیس نے اس معاملہ میں چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے لیکن پولیس چوری کی اس واردات کو مشتبہ مان رہی ہے۔گوسائیں گنج کے مرزا پور کے رہنے والے کسان شیرا یادو کے گھر گذشتہ رات کچھ چور گھس گئے۔ چوروں نے الماری میں رکھے ایک لاکھ روپئے نقد اور زیورات چوری کر لئے۔ صبح جب شیرا یادو اوران کے کنبہ کے لوگ سوکر اٹھے تو ان کو واردات کا پتہ چلا۔اطلاع پا کر موقع پر پہنچی گوسائیں گنج پولیس نے تفتیش کر کے شیرا یادو کی تحریر پر چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ گوسائیں گنج پولیس کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں الماری رکھی تھی اسی کمرے میں کنبہ کے لوگ بھی سو رہے تھے نہ تو الماری کا تالا توڑا گیا ہے اور نہ ہی چابھی سے الماری کھولی گئی ہے۔
پولیس چوری کی اس واردات کو مشتبہ مان رہی ہے۔