بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کرگئے۔ بھارتی فلم ساز شوجیت نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ہمیشہ عرفان خان پر فخر رہے گا۔
عرفان کی گزشتہ روز طبیعت شدید ناساز ہوگئی تھی ، ممبئی میں موجود اداکار کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کروا دیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لی۔عرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اداکار کو کولون انفیکشن سے متاثر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبیعت شدید بگڑ گئی جس کے باعث انہیں آئی سی یو منتقل کرنا پڑا۔
https://twitter.com/ShoojitSircar/status/1255377784773410818
53 سالہ اداکار ممبئی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں ، عرفان خان کے ترجمان نے ان کی طبیعت کی خرابی اور آئی سی یو میں زیر علاج ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اداکار ڈاکٹروں کے زیر مشاہدہ ہیں ، مداحوں کو ان کی طبیعت کے حوالے سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔
عرفان خان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام اداکار کی طبیعت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی افواہ پر یقین نہ کریں۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ عرفان خان اپنی ہمت و بہادری سے موذی مرض کینسر کو شکست دے چکے ہیں ، اس انفیکشن سے بھی وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔
Irrfan Khan’s demise is a loss to the world of cinema and theatre. He will be remembered for his versatile performances across different mediums. My thoughts are with his family, friends and admirers. May his soul rest in peace.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 29, 2020