اسرائیلی حکومت نے مصر کے نجی ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے سائنس فکش ڈرامے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ڈرامے سے مصر اور اسرائیل کے درمیان ہوا امن معاہدہ متاثر ہوگا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے مصر کے ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے دکھائے جانے والے ڈرامے ‘النھایہ’ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈرامے کے خیال کو تنقید کا نشانہ بنایا۔









