رائے بریلی (نامہ نگار)گزشتہ شب کوتوالی علاقہ کے گاؤں نرسواں میں ایک خاتون کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے خاتون کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال میں بھیج دیا۔ موصولہ خبر کے مطابق گاؤں نرسواں کے باشندے راج کمار کی بیوی رشمی(۲۳)کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔متوفی کی ماں نے قتل کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے ڈلمئو کوتوالی میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔ پرمیشوری دیوی نے بتایا کہ متوفیہ رشمی کے سسرال والے جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کی بیٹی کو مارتے تھے اور مرنے سے ایک دن قبل بھی سسرال والوں نے رشمی کو بری طرح پیٹا اور رنگین ٹی وی لانے کے لئے اس سے کہاتھا۔ اس سلسلہ میں رشمی نے اپنے والد کو آخری بار فون پر بتایا تھا کہ اس کی ساس رنگین ٹی وی کا مطالبہ کررہی ہے اور اسے بری طرح پیٹتے ہوئے کہا تھا کہ اگر جلد ہی رنگین ٹی وی نہ ملی تو تمہیں جان سے مار دیں گے۔اس سلسلہ میں کوتوالی انچارج نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے کے بعد ہی جانچ کی کارروائی شروع کی جائے گی۔