بالی ووڈ میں دو عظیم اداکار رشی کپور اور عرفان خان کے اس دنیا کو چھوڑ جانے سے فلم انڈسٹری گہرے صدمے میں ہیں۔ وہیں بالی ووڈ ابھی اس غم سے نکل نہیں پایا کہ انڈسٹری کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔
فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسر گلڈ آف انڈیا کے سی ای او کلمیت مکر کا ممئی میں آج انتقال ہوگیا۔ فلم ساز کرن جوہر اور اشوک پنڈت نے ان کے انتقال پر ٹویٹ کرتے ہوئے غم ظاہر کیا ہے۔ بتادیں کہ کلمیت مکر کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی بالی ووڈ کی کئی ہستیاں انہیں خراج عقیدت پیش کررہی ہیں۔
کرن جوہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کلمیت آپ پروڈیوسر گلڈ کے ایک اہم ستو کی طرح تھے۔ آپ مسلسل انڈسٹری کی ترقی کیلئے کام کر رہے تھے۔ تم ہمیں بہت جلد چھوڑ کر چلے گئے۔ تمہیں ہمیشہ پیار۔محبت سے یاد کیا جائے گا’۔
وہیں بالی ووڈ کے عظیم اداکار عرفان خان کا بدھ کو ممبئی کےکوکیلابین اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ عرفان خان طویل وقت سے بیمار چل رہے تھے۔ 53 سال کی عمر میں وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔ اداکار عرفان خان کو منگل کےروز 29 اپریل کو پیٹ کے انفیکشن کے بعد شہرکے ایک اسپتال کی آئی سی یو میں بھرتی کرایا گیا تھا۔
عرفان خان کی 2018 میں کینسرکی بیماری کا علاج ہوا تھا۔ علاج کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں واپسی کرتے ہوئے ’انگریزی میڈیم’ فلم کی شوٹنگ کی تھی۔
یہ ان کی آخری فلم ثابت ہوئی۔ عرفان خان ان کے انتقال کے 4 دن پہلے 95 سالہ ماں سعیدہ بیگم کا جے پور میں انتقال ہوگیا تھا۔ اپنی ماں کی آخری رسوم میں بھی عرفان خان شریک نہیں ہوسکے تھے۔