لال گنج؍اعظم گڑھ۔ (نامہ نگار)۔ مقامی قصبہ کے ایک موبائل کی دکان سے تین لوگ موبائل سیٹ لیکربھاگ رہے تھے ، گاؤں والوں نے دو کو دوڑا کر پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ منیش موبائل سینٹر لال گنج پر دو شنبہ کی دوپہر تین نوجوان خریداری کرنے کیلئے آئے۔ دکاندا ر کا کہنا ہے کہ موقع ملتے ہی تینوں موبائل سیٹ لیکر بھاگنے لگے ، دکاندار نے شور مچاتے ہوئے ان کا پیچھا کیا۔ دکاندار کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ بھی دوڑ گئے۔ گاؤں والو ں نے بھاگ رہے چوروں کو دوڑا کر پکڑ لیا ، چوروں کا ایک ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گاؤں والوں نے پکڑے گئے نوجوانوں کی پہلے تو زبردست پٹائی کی اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔