تہران(ایکنا) کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار شہر کی مساجد سے اذان کی آوازیں بلند ہوئیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے شہر کی تمام مساجد بند ہیں اور مسلمان مساجد جاکر نماز ادا نہیں کرسکتے اور اسی وجہ سے میٹروپولیٹن انتظامیہ کی جانب سے اجازت دی گئی ہے کہ بعض مساجد سے اذان اسپیکروں پر دی جاسکتی ہے۔
جامع مسجد ٹورنٹو کی انتظامیہ کے رکن ارشاد بالا کا کہنا تھا: یہ مسلمانوں کے لیے اچھا قدم ہے اور ہر مسلمان کی خواہش ہے کہ اذان کی آواز مساجد کے اسپیکروں سے بلند ہو۔
تاہم واضح رہے کہ صرف رمضان میں وہ بھی کورونا کی وجہ سے یہ اجازت صادر کی گیی ہے۔
مدینہ مسجد ٹورنٹو کے امام شيراز محمد کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کا جایزہ لے رہے ہیں کہ مسجد کے اطراف میں رہنے والوں کا رد عمل کیا ہوتا ہے اور اس بنیاد پر ہم ہمیشہ کے لیے اس کی اجازت لینے کی کوشش کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ اگر ایک مہینے کے بعد ہم نے دیکھا کہ مسجد کے ہمسایے اس سے ناراض نہیں تو ہم دائمی اجازت کی درخواست کریں گے۔
مسلمانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس اقدام پر خوشی کا اظھار کیا جارہا ہے۔