کابل،3 مئی (یواین آئی) امریکہ نے طالبان اور دیگرعسکریت پسند گروپوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان میں پرتشدد وارداتوں میں کمی نہیں کرتے ہیں، تو ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جائے گی.
افغانستان میں امریکی سیکورٹی فورسز کے ترجمان کرنل سونی لیگٹ نے ہفتہ کو کہا’’امریکی فوج نے افغانستان میں متحارب گروپوں کو سیاسی ذرائع سے اختلافات کو حل کرنے کے لئے کہا ہے اور طالبان دہشت گردوں کی طرف سے تشدد کم نہیں کرنے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے‘‘۔
انہوں نے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو ٹوئٹر پر دو صفحات کا ایک خط بھیجا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے مطابق تمام فریقوں کو افغانستان کے مستقبل پر بحث کے لئے سیاسی اسٹریٹجک کے راستے پر چلنا چاہئے۔