امریکی ریاست کولوراڈو میں ائیر پورٹ کے نزدیک گھریلو طور پر تیار کیا جانے والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس، فائر فائٹرز اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر فوری طور پر پہنچیں، فائر فائٹرز نے طیارے میں لگنے والی آگ پر قابو پایا اور ہلاک پائلٹ کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گھریلو طور پر بنائے جانے والے طیاروں کی ایک شکل ہے، ایک انجن اور کم وزن والے ایسے طیارے نجی طور پر تیار کیے جاتے ہیں۔
مذکورہ طیاروں میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران پیراشوٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارہ گرنے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔