نئی دہلی (بھاشا) کمنس اور ٹاٹا موٹرس کی مشترکہ صنعتی کمپنی ٹاٹا کمنس نے ڈیزل انجنوں کو بنانے کے لئے مہاراشٹر کے پالٹن میں اپنا تیسرا کار خانہ قائم کرنے کا آج اعلان کیا ۔ دونوں کمپنیوں کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کارخانے کا افتتاح کا کمنس کے چیئر میں سی ای او ٹام لنیبرگر اور ہندوستان میں کمنس گروپ کے ایم ڈی اننت جے تلولیکر کے ذریعے کیا گیا ۔ نیا کارخانہ بین الاقوامی بجلی پیدا وار ، صنعتی اور گاڑی بازاروں کی ضرورتیں پوری کرے گا۔ کارخانے میں ڈیزل انجن کا پروڈکشن کیا جائیگا۔ کمنس نے پہلا کارخانہ ۱۹۹۵ میں جمشید پور میں اور دوسرا کارخانہ ۲۰۱۱ میں پالٹن کے میگا سائٹ میں قائم کیا ۔