نرسنگھ پور ، 10 مئی ( یواین آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع نرسنگھ پور کے مگواني تھانہ علاقہ میں مزدوروں کو لے کر جا رہے ایک ٹرک کے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراکر پلٹ جانے سے اس میں سوار پانچ مزدوروں کی موت ہو گئی، جبکہ تیرہ زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش تیواری نے بتایا کہ حیدرآباد سے اترپردیش جا رہا ایک ٹرک گزشتہ شب نرسنگھ -ناگپور شاہرا ہ پر پاٹھا گاؤں کے نزدیک بے قابو ہوکر ایک درخت سے ٹکراکر پلٹ گیا ۔ حادثے میں پانچ مزدوروں کی موت ہو گئی اور تیرہ زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔
تمام زخمی مزدروں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ٹرک میں 20 مزدور سوار تھے ۔مسٹر تیواری نے بتایا کہ ٹرک میں سوار مزدوروں میں 9 اترپردیش کے آگرہ کے رہنے والے ہیں اور 11 ایٹہ سے تعلق رکھنے والے ہیں ۔ لاک ڈاؤن کے باعث تمام مزدور ٹرک میں سوار ہو کر اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے ۔