عالمی وبا کورونا وائرس کے دن بدن بڑھتے قہر کے درمیان کورونا متاثرین کی تعداد 41 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک 80 ہزار 37 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 47 ہزار 309 ہو گئی ہے۔









