دبئی۔ہندوستان کے روہن بوپنا اور پاکستان کے اعصام الحق قریشی کی جوڑی نے دبئی ڈیوٹی فری چمپئن شپ ٹینس ٹورنامنٹ میں مرد ڈبلس کے کوارٹرفانل میں داخلہ حاصک کر لیا ہے۔ بوپنا اور قریشی کی جوڑی نے روس کے نکولے ڈیوکڈیکو
اور رومانیہ کے وکٹر کینیسکوی کی جوڑی کو 6-1 5-7 ، 10-8 سے شکست دے کر سپر ٹائیبریک میں مقابلہ جیتا۔ دوسری سیڈ انڈو – پاک ایکسپریس کے نام سے مشہور اس جوڑی نے ایک گھنٹے 28 منٹ میں اوپننگ راؤنڈ کا مقابلہ جیتا۔ دوسری سیڈ انڈو – پاک اس جوڑی نے پہلے سیٹ میں اپوزیشن جوڑی کی دو بار سروس توڑ کر آسانی سے اوپننگ سیٹ جیت لیا ، لیکن پھر ڈیوکڈیکو اور ینیسکوی نے دوسرا سیٹ ٹائیبریک میں 7-5 سے جیت کر اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد سپر ٹائیبریک میں بوپنا ، قریشی نے 10-8 سے جیت درج کر میچ جیت لیا۔ بوپنا ، قریشی کی جوڑی کا کورٹرفانل میں اولیور مراچ اور فلورن مرجیا اور مہیش بھوپتی اور ڈینس استومن کے درمیان ہونے والے دوسرے اوپننگ راؤنڈ کے ڈبلزمقابلے کی فاتح جوڑی سے میچ ہوگا۔