ویسے تو پیاز اور آلو کے پکوڑے سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں تاہم کبھی کبھار دل چاہتا ہے کہ کچھ نیا بھی آزمایا جائے۔

اب کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں لوگ باہر سے افطار کے لیے کھانے کی اشیاء لانے سے گریز کررہے ہیں، ایسے میں خواتین سب کچھ گھر میں بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
ویسے تو بازار کے چکن پکوڑے خاصے پسند کیے جاتے ہیں اور پکوڑوں میں چکن کا سن کر لوگ سمجھتے جیسے انہیں گھر میں بنانا خاصا مشکل ہوگا، تاہم ایسا بالکل نہیں ہے۔









