فتح اللہ ۔سری لنکا نے بارہویں ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شروعاتی میچ میچ میں آج یہاں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چھ وکٹ کے نقصان پر دو سوچھیانوے رن بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے دوسوستانوے رنوں کاہدف دیاہے۔اوپنر تھری مانے نے گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری مکمل کی۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پ
اکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ڈھاکہ کے قریب فتح اللہ قصبے کے خان صاحب عثمان علی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر عمر گل کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب انہوں نے پریرا کو 14 رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے دوسری کامیابی بھی عمر گل کے حصے میں آئی جب انہوں نے سنگاکارا کو 67 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔ سنگاکارا نے 65 گیندوں میں آٹھ چوکے مارے۔دوسری جانب سنگاکارا نے 36 گیندوں میں چار چوکے مار کر بتیس رنز سکور کیے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایک روزہ میچوں کی درجہ بندی کے مطابق سری لنکا چوتھے جبکہ پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ایشیا کپ سنہ دو ہزار چودہ کے شیڈول کے مطابق ہر ٹیم چار میچ کھیلے گی اور میچ جیتنے کی صورت میں جیتنے والی ٹیم کو چار پوائنٹس ملیں گے اور میچ برابر اور ٹائی ہونے کی صورت دونوں ٹیموں کو دو پوائنٹس دیے جائیں گے۔دسمبر میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ایک روزہ میچوں کی سیریز پاکستان نے تین دو سے جیت لی تھی۔ تاہم ان تمام میچوں میں دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا۔سری لنکا نے اپنے حالیہ پانچ ایک روزہ میچوں میں سے چار جیتے ہیں جبکہ ایک میں اس کو شکست ہوئی۔ دوسری جانب پاکستان نے حالیہ پانچ ایک روزہ میچوں میں سے تین جیتے اور دو ہارے۔