نئی دہلی، 14 مئی (یو این آئی) راشٹر پتی بھون نے جمعرات کوکورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ کے خلاف جد و جہد میں تعاون اور ’آتم نربھر بھارت ابھیان‘ کی حمایت میں اپنی حصہ داری کو یقینی بناتے ہوئے لِموزین کار کی خریداری ٹالنے سمیت مختلف اخراجات میں تخفیف کا اعلان کیا۔
راشٹرپتی بھون کی جانب سے یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر رام ناتھ کووِند نے پورے سال کی اپنی تنخواہ سے 30 فیصد کورونا راحت کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، مسٹر کووِند نے راشٹرپتی بھون کے اخراجات میں بھی تخفیف کرکے ایک مثال پیش کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
صدر کا ماننا ہے کہ خرچوں میں تخفیف کرکے خواہ بہت بڑی رقم کی مدد نہ ہو لیکن یہ ہندوستان کو خود کفیل بنانے کی حکومت کی کوشش میں اہم حصہ داری ضررور ثابت ہوگی۔
راشٹرپتی بھون کی جانب سے اخراجات کم کرنے کے لیے جن اہم طریقہ کار کا اعلان کیا گیا ہے ان میں مالی سال 2020-21 میں کوئی بھی نیا پیسے والا کام نہ کروانا، مرمت، رکھ رکھاؤ کے کام کو کم کرنا شامل ہے۔ محض اثاثے قائم رکھنے کے لیے ہی چھوٹے موٹے خرچے کیے جائیں گے۔