نئی دہلی، 14 مئی ؛ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ سڑکوں پر بھوکے۔ پیاسے اور پیدل چلنے والے مزدوروں کے سبب حالات بے حد خراب ہیں اور حکومت کو ان کی چیخ و پکار سن کر ان کی مدد کرنی چاہیے۔
مسٹر گاندھی نے جمعرات کو ٹویٹ کیا،’اندھیرا گھنا ہے، مشکل گھڑی ہے، ہمت رکھیے! ہم ان تمام کی حفاظت میں کھڑے ہیں۔ حکومت تک ان کی چیخیں پہنچا کر رہیں گے، ان کے حق کی ہر مدد دلا کر رہیں گے۔ ملک کے عام عوام نہیں یہ تو ملک کی عزت نفس کے علم ہیں… اسے کبھی جھکنے نہیں دیں گے‘۔
محترمہ واڈرا نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’ ملک کی سڑکوں پر بہت بری حالت ہے۔ میٹرو سٹیز (بڑے شہروں) سے مزدور بھوکے، پیاسے، پیدل اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں اور خاندان کو لے چلے جا رہے ہیں۔ ایسا لگتاہے کہ جیسے انتظامیہ نے انھیں چھوڑ دیا ہے‘۔