عراق کے عوام نے بغداد میں سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل ایم بی سی کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے حشد الشعبی کے نائب کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس کی توہین کئے جانے کی مذمت کی۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں عراقی عوام نے آج ہونے والے مظاہرے کے دوران ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سعودی حکام کو دہشتگردوں کا حامی اورعلاقے خاص طور سے یمن پر جارحیت کا عامل قرار دیتے ہوئے عراق کی قومی شخصیات پر کیچڑ اچھالنے کی مذمت کی۔