نیویارک : مائیکرو سافٹ سی ای او ستیہ ناڈیلا کا ماننا ہے کہ مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کے سماجی ربط و ضبط اور ملازمین کی ذہنی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے اخبار ’دی نیویارک ٹائمز‘ کو بتایا کہ عارضی یا ہنگامی حالات میں ورک فرم ہوم میں کوئی قباحت نہیں لیکن ہر شعبہ اور ہر نوعیت کا کام گھر سے انجام دینے کا رواج فروغ دینا ٹھیک نہیں ہے ۔
دوبدو ملیں تو آپ ایک دوسرے سے اس طرح ربط میں آتے ہیں ، وہ بات کسی واسطے کے ذریعہ ممکن نہیں ہوسکتی ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام سسٹم کو کہیں اور قائم کرنے سے ایک پریشانی سے دوسری پریشانی مول لینے کے مترادف ہوتا ۔