نئی دہلی، 26 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کے خلاف آج غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیا ۔ عدالت کے حکم کے باوجود ذاتی طور پر سماعت کے لئے حاضر نہ ہونے کے بعد عدالت نے یہ وارنٹ جاری کیا ہے۔عدالت نے گذشتہ 20 فروری کو سرمایہ کاروں کے 19 ہزار کروڑ روپے واپس نہ کرنے کے معاملے کی سماعت کے دوران مسٹر رائے اور سہارا گروپ کے تین دیگر ڈائریکٹروں کو آج بذات خود عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔قبل ازیں کل عدالت نے مسٹر رائے کی طرف سے داخل کردہ ذاتی طور پر عدالت میں پیشی سے چھوٹ دینے سے متعلق ایک درخواست خارج کردی تھی۔