کولکتہ / بھونیشور، 22 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز سمندری طوفان ‘امفان’ سے متاثرہ مغربی بنگال اور اڈیشہ کا فضائی جائزہ لینے کے بعد ان ریاستوں کو بالترتیب 1000 اور اڈیشہ کو 500 کروڑ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔
مسٹر مودی نے صبح بنگال اور اڈیشہ میں سمندری طوفان امفان سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو یہ اطلاع دی۔ ان کے ہمراہ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، وزیر مملکت بابل سپریو، وزیر مملکت پرتاب چندسارنگی اور محترمہ دیبا سری چودھری بھی گئی ہیں۔
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھرنڈ، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی کے ساتھ وزیراعظم نے مغربی بنگال کے سمندری طوفان سے متاثرہ اضلاع کا فضائی جائزہ لیا۔