نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بدھ کے روز کہا کہ مرکزی اور مہاراشٹر حکومت کو تنازع میں نہ الجھ کرمہاجر مزدوروں کے مفاد پر توجہ دینی چاہئے۔
محترمہ مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ کہا کہ مہاراشٹر اور مرکزی حکومت کے تنازع کے درمیان مہاجر مزدور بری طرح پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتوں کو تنازعات میں نہ پڑ کر مزدوروں کو محفوط ان کی آبائی ریاست پہنچانا چاہیے۔
بی ایس پی لیڈر نے کہاکہ مرکزی اور مہاراشٹر حکومتوں کے درمیان تنازع کے سبب لاکھو مہاجر مزدور ابھی بھی کافی بری طرح متاثر ہیں جو کافی افسوسناک بات ہے۔
ضروری ہے کہ دونوں الزام در الزام کو ترک کرکے ان مظلوموں پر توجہ دیں تاکہ کورونا کے سبب دوسری ریاستوں میں پھنس کر ان لوگوں کی زندگی پوری طرح برباد ہونے سے بچ سکے۔
محترمہ مایاوتی نے تنقید کرتےہوئے کہا کہ ’’ویسے بھی چاہے بی جے پی حکومت ہو یا پھر کانگریس پارٹی کی، کورونا وبا اور طویل لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ مزدور اور طبی اہلکار کے مفادات نظر انداز ہونے اور انہیں اذیت پہنچائی جارہی ہے، وہ بھی مناسب اور قطعی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ حکومتیں فوراً توجہ دیں۔