نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) دارالحکومت میں عالمی وبا کووڈ19 کا قہرتیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 792 نئے معاملے سامنے آئے اور 15 مریضوں کی اس سے موت ہوئی ہے۔دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 792 نئے معاملات سے کل تعداد 15 ہزار 257 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 15 مریضوں کی موت سے اس انفیکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 303 ہو گئی۔
دہلی صحت ڈائریکٹوریٹ جنرل کے اعداد و شمار کے مطابق فی الحال وائرس کے فعال معاملے 7690 ہیں۔اس دوران 310 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور اب تک 7264 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔
دہلی میں پر کورونا کے لئے بنائے گئے خصوصی کووڈ ہسپتالوں میں 2118 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ ان میں سے 191 انتہائی نگہداشت مرکز (آئی سی یو) اور 32 وینٹی لیٹر پر ہیں۔
سب سے زیادہ متاثرہ 602 لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال (ایل این جے پی) میں داخل ہیں جس میں 22 آئی سی یو میں ہیں۔