جینیوا؛ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 57 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور وبا کے باعث بچوں کی غذائی قلت جیسے معاملات بھی سر اٹھا رہے ہیں تاہم ایک تازہ رپورٹ میں ماؤں کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ وبا کے ڈر سے بچوں کو دودھ پلانا نہ چھوڑیں، اس بات کے شواہد نہیں ہیں کہ کورونا ماں کے دودھ میں ہوسکتا ہے۔









