ممبئی 27 مئی (یو این آئی) بہار کی بیٹی ‘سائیکل گرل’ جیوتی پر بالی وڈ فلم ساز ونود كاپڑي فلم بنانے جا رہے ہیں۔لاک ڈاؤن میں بیمار والد کو سائیکل پر بٹھا کر ہریانہ کے گروگرام سے 1200 کلومیٹر دور اپنے گھر دربھنگہ (بہار) پہنچنے والی بہار کی بیٹی جیوتی کماری کی تعریف پورے ملک میں ہو رہی ہے. جیوتی نے سات دنوں میں گروگرام سے دربھنگہ تک کا سفر طے کیا. ونود كاپڑي ‘جیوتی’ پر فلم بنانے جا رہے ہیں. ونود كاپڑي نے کہا، “اس وقت میں پیدل اور سائیکل سے جانے والے مزدوروں پر بھی شارٹ فلم بنا رہا ہوں لیکن جیوتی پر میں ایک فلم بنانے کی تیاری میں ہوں. اس کے لئے میں نے ان کے باپ سے بات بھی کی ہے۔









