✅آیت الله العظمی فاضل لنکرانی:
آج رھبر معظم آیت ﷲ خامنہ ای سے حمایت کرنا واجب ہے وہ مرجعیت کے خیمے کا ستون ہے اگر وہ نہ ہوتے تو ہم بھی نہ ہوتے ۔
⬅آیت الله العظمی گلپایگانی
رھبر معظم خامنہ ای سے بہتر کون ہوسکتا ہے وہ اپنے تمام وجود کیساتھ دنیا کے طاغوت اور ظلم کے مقابل ڈٹ کر کھڑا ہے ہمیں ہر میدان میں اسکی مدد کرنا چاہئیے۔
✅آیت الله العظمی مکارم شیرازی:
اگر مقام معظم رهبری کا حرمت اور پاس و لحاظ نہ ہو تو ہم میں سے کسی کا بھی حرمت اور پاس و لحاظ نہیں ہوگا ولی فقیہ کے حکم کی پیروی کرنا ہم مراجع پر بھی واجب ہے
✅آیت الله العظمی نوری ہمدانی :
خامنه ای کوثر ہے اسکا دشمن ابتر ہے۔
✅علامه حسن زاده آملی:
ایک دن علامہ حسن زادہ عاملی رہبر کے سامنے دو زانو ہوکر بیٹھ گئے اور اسے مولا کہہ کر پکارا جس پر رہبر معظم سخت ناراض ہو کر کہا کہ آغا یہ کام نہ کرنا علامہ حسن زادہ نے کہا کہ اگر آپ سے ایک مکروہ عمل کرنا بھی میں نے دیکھا ہوتا تو میں یہ کام نہیں کرتا ۔
حسن زادہ ایک اور مقام پر فرماتے ہیں
اپنے کانوں کو رھبر معظم کے باتوں سے متصل کرو کیونکہ انکے کان حضرت حجت عجل ﷲ فرجہ کے باتوں سے متصل ہیں
✅آیت الله بهاالدینی:
آقای بہاء الدینی نے رہبر کو یوں سلام کیا ((السلام علیک یا ودیعه الله))
✅آیت الله العظمی وحید خراسانی:
آیت الله خامنه ای پر میرا کامل عقیدہ ہے ۔
✅آیت الله العظمی گلپایگانی:
رھبر معظم کو کمزور کرنے کی کوشش کرنا حرام ہے۔
✅آیت الله سیستانی:
آج اسلام کی عزت جمہوری اسلامی کی عزت سے وابستہ ہے اور جمہوری اسلامی کی عزت آیت ﷲ خامنہ ای سے وابستہ ہے ۔
✅آیت الله صدیقی:
خود آقای بهجت نے مجھے کہا کہ امام زمان کیساتھ ملاقات میں ؛ میں نے حضرت حجت عجل ﷲ فرجہ سے آیتﷲ خامنہ ای کے بارے پوچھا امام نے فرمایا آقای خامنہ ای ہم میں سے ہیں۔
جسوقت آیت ﷲ خامنہ ای قم آرہے تھے آیت ﷲ بہجت بھی استقبال کیلئے نکلے کسی نے پوچھا کہ آپ کیوں اس ضعیفی اور اس عمر میں استقبال کیلئے کھڑے ہیں کہا کہ اگر لوگوں کو اس سید کے استقبال کے ثواب کا پتہ ہوتا تو کوئی بھی گھر میں نہیں رہ جاتا اور نکل جاتا ۔
✅آیت الله فاطمی نیا:
اگر کوئی مقام معظم رہبری کو کمزور کرنے کی غرض سے ایک لفظ بھی کہدے خداوند متعال اسکو کبھی معاف نہیں کرےگا یہ شخصیت اسلام کی عزت ہے ۔
✅آیت الله جوادی آملی:
رھبریّت نہ کوئی عُہدہ ہے اور نہ کوئی مقام ۔ بلکہ لوگوں کا امام ہے ۔ امام خامنہ ای کو لفظ (امام ) کے علاوہ دوسرے ہر لفظ سے پکارنا اسکے حق میں جفا کرنا ہے۔
(ترجمہ رحیمی)