یورپی یونین نے امریکا پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے اپنے تعلقات ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔واضح رہے کہ امریکا نے ڈبلیو ایچ او پر چین کی ‘کٹھ پتلی’ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔









