جموں۔کشمیر میں پٹرو پر ٹیکس (Petrol Price Hike) دو روپئے فی لیٹر بڑھادیا گیا ہے۔ وہیں اسی کے ساتھ ہی ڈیزل پر ٹیکس میں ایک روپیہ لیٹر (Petrol Price Today) کا اضافہ کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ، ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ جموں و کشمیر کے علاوہ ، پنجاب ، ہریانہ اور دہلی نے گزشتہ ہفتے اسی طرح کے اقدامات اٹھائے تھے۔ ہماچل پردیش نے بھی یکم جون سے ڈیزل اور پٹرول کی شرح میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
جموں میں ، موجودہ پیٹرول 70.04 پیسے اور ڈیزل 62.08 پیسے فروخت ہورہا ہے۔ بتادیں کہ نئی شرح کے نفاذ کے بعد ڈرائیوروں کو پیٹرول اور ڈیزل کے لئے اپنی جیبیں ڈھیلی کرنی پڑیں گی۔
لائیو منٹ کی خبر کے مطابق اگلے مہینے می سرکاری آئل کمپنیاں (Oil Marketing Companies)پٹرول۔ڈیزل (Petrol Diesel Price) کی قیمت ہر دن ریوائز کرنے کی تیاری میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تیل مارکیٹنگ کرنے والی سرکاری کمپنیاں کھدرا ایندھن کو لیکر گزشتہ ہفتے ایک میٹنگ کی تھی۔
اس میٹنگ میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے لاک ڈاؤن کے لئے روڈ میپ تیار کیا گیا۔ اس میں لاک ڈاؤن کے بعد پہلے کی طرح ہر روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ترمیم کرنے پر بات چیت ہو رہی ہے۔ آئی او سی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ، دہلی میں جمعہ کے روز ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 71.26 روپے ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت بھی 69.39 روپے فی لیٹر ہے۔
تیل کمپنیوں کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی خرید قیمت اور فروخت کے درمیان فرق تقریبا. 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ اس اثنا میں ، اگر عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت مستحکم رہی تو ان تیل کمپنیوں کو اس گیپ کو ختم کرنے کیلئے تقریبا دو ہفتے تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 40 سے 50 پیسے فی دن تک اضافہ کرنا ہو گا۔