امریکا میں سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد فسادات متعدد ریاستوں اور شہروں تک پھیل گئے اور کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کی تنظیم انٹیفا کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کردیا ہے۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سامنے بڑی تعداد میں شہری جمع ہوئے اور احتجاج کیا جنہیں منتشرکرنے کے لیے پولیس نے آنسوگیس کا استعمال کیا۔امریکا کے متعدد شہروں میں نسلی امتیاز کے خلاف ہونے والے پرتشدد احتجاج کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ 6 روز سے احتجاج کرنے والے شہریوں کو مقامی دہشت گرد سے تعبیر کرتے ہوئے ان پر لوٹ مار کرنے کا الزام عائد کیا۔
وائٹ ہاؤس کے قریب ایک چھوٹے پارک میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کو روکنے کے لیے حکام نے آنسو گیس، اسپرے اور دیگر اقدامات کیے جس کے نتیجے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
The United States of America will be designating ANTIFA as a Terrorist Organization.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) May 31, 2020