لکھنؤ: ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اونیش کمار اوستھی نے لوک بھون میں صحافیوں کو خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ یکم جون سے ریل خدمات شروع ہونے کے سبب ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی مناسب طریقہ سے اسکریننگ کی جائے ۔
اتوارکے روز چارباغ اسٹیشن پہنچے ۴ہزار سے زائدمسافر
انہوں نے اسکریننگ کیلئے ریلوے اسٹیشنوںپر ضرورت کے مطابق انتظامیہ، پولیس اور محکمہ صحت کےافسران کو تعینات کئے جانے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے ہدایت دی کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ریلوے بورڈ کو خط لکھ کر مختلف ریاستوں سے ریاست میں آنے والے محنت کش افراد کو ایسے ہینڈبل دستیاب کرانے کیلئےکہاجائے جس میں کورونا وائرس کے سلسلہ میں برتی جانے والی احتیاط کے بارے میں معلومات درج ہو جس سے لوگوںکو کورونا وائرس یا کووڈ۱۹ کے سلسلہ میں واقفیت ہو سکے۔
انہوں نے مزید بتایاکہ ملک میں سب سے زیادہ نقل مکانی کرنے والے محنت کش اترپردیش میںآئے ہیں۔ ریاست میں اب تک ۱۶۳۶ ٹرینوںکے ذریعہ تقریباً ۲۲ لاکھ محنت کش مزدوروں کو لائے جانے کا بندوبست کیا گیا ہے ان میں سے اب تک ۱۵۶۷ ٹرینوں سے ۲۱ء۲۱ لاکھ سے زیادہ لوگوںکو ریاست لایاجاچکاہے ۔اس کے ساتھ ہی ۶۹ٹرینوں کی مزید آمد کیلئے رضامندی دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ ٹرین اور بسوںکے ذریعہ اب تک تقریباً ۲۵ لاکھ افرادکو ان کے آبائی اضلاع میں بخیریت پہنچایا جا چکا ہے۔
اسی سلسلہ کی ۹ ٹرینیںاتوارکے روز چارباغ پہنچیںجن میں تقریباً ۴ہزار سے زیادہ مسافرلکھنؤ پہنچے۔ ان ٹرینوں سے آئے محنت کشوںکو جی آر پی، آر پی ایف اور ریلوے اسٹاف کی مدد سے سماجی فاصلہ پر عمل کرتے ہوئے پلیٹ فارم پر اتاراگیا۔ اس کےبعد تمام مسافروںکی تھرمل اسکریننگ کی گئی اور کھانا فراہم کرتے ہوئے روڈویز کی ۱۰۱بسوںکے ذریعہ مختلف اضلاع کو روانہ کیاگیا۔
نقل مکانی کر کے لکھنؤپہنچے محنت کشوںمیںکانپور، اناؤ، ہردوئی، بہرائچ، بلرامپور، پریاگ راج، رائے بریلی، پرتاپ گڑھ، اجودھیا، سیتاپور، امیٹھی، اعظم گڑھ اور سلطانپور وغیرہ اضلاع سے تعلق رکھتے تھے۔