لکھنؤ: سرکاری راشن کی دکانوں سے اس بار تقسیم ہونے والے گیہوں چاول کے ساتھ ایک کلو چنا اورمٹی کا تیل بھی فراہم کرایاجائے گا۔ یکم جون سے راشن کی تقسیم ہونی ہے۔ ضلع سپلائی افسر سنیل سنگھ نے بتایاکہ وزیر اعظم غریب بہبودی اسکیم کے تحت مئی ماہ کیلئے الاٹ چنے کی تقسیم بھی یکم جون سے شروع ہورہے دورانیہ میں ہوگی۔
اس کے تحت فی کارڈ ایک کلو کی شرح سے چنا مفت دیاجائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ یکم جون سے شروع ہو رہے اول تقسیم دورانیہ ۱۱ جون تک چلے گا جس میں مٹی کا تیل بھی فراہم کیاجائے گا۔
انہوں نے بتایاکہ اسی طرح دوسرے دورانیہ میںوزیر اعظم غریب بہبودی اسکیم کےتحت الاٹ چاو ل اور چنا اور آتم نربھر بھارت اسکیم کے تحت تقسیم کیلئے گیہوں،چاول اور چنے کا اٹھان ۱۳؍جون تک ضرورکرلیاجائے گا۔ دوسرے دورانیہ میں تقسیم کی شروعات ۱۵؍جون سےہوگی جو ۲۴؍جون تک چلےگی۔