لکھنؤ: بازار کھالہ تھانہ علاقہ میں آج صبح ایک نوجوان نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ معاملہکی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔
بازار کھالہ کی سپا روش موضع کے مکان نمبر 213/349 کے رہنے والے 28 سالہ کشن اپنی بیوی پوجا و بیٹے تیجس کے ساتھ رہتے تھے۔ کشن گھر کے پاس میں واقع بھنڈاری آٹا چکی میں کام کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق اتوار کی صبح پوجا و بیٹا تیجس گھر کے اانگن میں تھے اسی دوران کشن نے اپنے کمرے کی چھت میں لگے پنکھے میں انگوچھے کے سہارے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ معاملہ کی بھنک لگاتے ہی پوجا نے اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئیے بھیج دیا اور تفتیش شروع کر دی۔