کانپور: معذور ایسو سی ایشن کے ذریعہ منعقد معذور اجتماعی شادی رجسٹریشن کیمپ میں ۱۶معذوروںنے شادی کیلئے رجسٹریشن کرایا۔کیمپ میں معذور لوگوںکی اجتماعی شادی کیلئے رجسٹریشن ،ریلوے رعایتی سرٹیفکیٹ ، ریلوے یونک کارڈ، یوڈی آئی ڈی کارڈ ، معذور پنشن ،مصنوعی عضوآلات، دکان چلانے کیلئے قرض اسکیم ، معذور شادی انعام اسکیم اور سرکاری اسکیموں کے فارم بھی بھرے گئے۔یہ اطلاع معذور ایسوسی ایشن کے قومی صدر ویریندر کمار نے دی ہے۔
ویریندر کمار نے بتایاکہ معذوروں کی اجتماعی شادی کچھ شرائط کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاتھا،جس کے تحت رجسٹریشن شروع کردیاگیاہے۔
جو معذور اجتماعی شادی اور سرکاری اسکیموں کا فائدہ لینا چاہتے ہیں وہ موبائل نمبر ۹۸۳۸۱۱۱۵۰۶ پر اور شاستری نگر سینٹر پارک میں ہر اتوار کو لگنے والے کیمپ میں آکر اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
آج کے رجسٹریشن میں ۱۶ معذوروں نے کیمپ میں حاضر ہوکر اجتماعی شادی کارجسٹریشن کرایا،اس کے ساتھ دیگر سہولیات کیلئے اپنے کاغذات درست کرائے۔