کانپور: پاسٹرس ایسو سی ایشن اترپردیش کے ذریعہ اس کوروناوبا کووڈ۔۱۹کے وقت میں جو لاک ڈاؤن کیا گیاا س کے آخری دن تک نیوانڈیا چرچ آف گاڈ وایسو سی ایشن کے ذریعہ کھانا اور راشن تقسیم کیاگیا۔شہر کے اندر تمام غریبوں و مزدوروںکوراشن کے پیکٹ بناکر تقسیم کئے گئے،
ساتھ ہی لنچ پیکٹ بھی یومیہ تقسیم کئے گئے اور باہر سے آنے والے تمام مزدوروں کو بھی جوہائی وے پرسڑک کے راستے سے جارہے تھے اور کانپور سینٹرل اسٹیشن میں ٹرین کے ذریعہ اپنے گھروںکی جانب جارہے تھے ان کو بھی کھانے کے پیکٹ اور پانی تقسیم کیاگیا۔اس کام کوایسو سی ایشن مسلسل ۶۰دنوں سے کررہاہے۔اس کام کو کرنے کےلئے تمام لوگوںنے جومسیحی سماج کے پادری ہیں اور ایسوسی ایشن کے مددگار ہیں انھوںنے کیا۔
پاسٹرس ایسو سی ایشن اترپردیش کے جنرل سکریٹری پادری جتیندر سنگھ نے بتایاکہ یہ کام بہت ہی بھلائی کا ہے کہ تمام غریب لوگوں کو کھانا کھلایاجائے،یہ بھلائی کاکام چرچ ایسو سی ایشن مسلسل کانپور شہر میں کرتا رہے گااور ان لوگوں کی مدد کےلئے جو بھوکے ہیں اور جنہیں ضرورت ہے ان کے لئے کھانے کاانتظام کرتے رہیں گے تاکہ ہمارا شہر اور ضرورتمند لوگ خود کفیل ہوسکیں اور ان کا پیٹ بھی بھرسکیں۔اس کام میں پرمیشور ہماری مدد کرے۔
پادری جتیندر سنگھ نے آگے کہاکہ کانپور شہر میں ہندو مسلمان اور سکھوں کی کئی تنظیمیں ضرورتمندوں ،معذروں غریبوں اور بے سہاروں کی مستقل طور پر مدد کرتی آرہی ہیںاوراس معاملہ میں کسی بھی سماج کے لوگوں کے ذریعہ سماجی تفریق سے ہٹ کرعوامی سطح پر لوگوں کو مدد پہنچانے کاکام کیاہے۔
پاسٹرس ایسو سی ایشن جس میں خاص طور سے پادری جتیندر سنگھ ،پادری اجیت اینشن ،پادری سنجے آلون،پادری راج کمار، پادری روی کمار، پادری ہری سنگھ ، پادری برجیش کمار وغیرہ خاص طور سے شامل رہے۔