لکھنؤ: ۸ شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کے پیش نظر مجلس علمائے ہند کے جنر ل سکریٹری امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس بارانہدام جنت البقیع کے خلاف اور جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے ’آن لائن احتجاجی پروگرام ‘ منعقد کیے جائیں تاکہ استعماری طاقتوںاور سعودی عرب تک ہماری صدائے احتجاج پہنچ سکے۔
مولانانے اپنی اپیل میں کہاکہ امسال کورونا وائرس کے پیش نظر تمام عبادت گاہیں بند ہیں،نمازیں گھروں میں پڑھی جارہی ہیں اور تمام تر اجتماعی مذہبی امور ملتوی کردئے گئے ہیں۔ہر سال ۸ شوال کے دن پوری دنیا میں یوم انہدام جنت البقیع منایا جاتا تھاجس میںسعودی عرب کی جارحیت اور جنت البقیع کو مسمار کئے جانے کے خلاف احتجاجات کئے جاتے تھے اور مگر اس بار کورونا وائرس کے پیش نظر پوری دنیا میں لاک ڈائون ہے ،
لہذا ’ یوم انہدام جنت البقیع ‘ کا احتجاج بھی’آن لائن ‘ کیا جائے گا ۔مولانانے کہاکہ۸ شوال کے دن تمام ائمہ جمعہ و جماعت ،مذہبی و سماجی تنظیمیں و ادارے اقوام متحدہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر اور مقامی انتظامیہ کو میمورنڈم ضرور ارسال کریں۔
مولانانے ’آن لائن احتجاج ‘ کیلئے چند مؤ ثر نکات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف آن لائن احتجاجی تقایر کی کلپ نشر کی جائیں ۔ دن واٹس ایپ گروپس، پرسنل اکائونٹ،فیس بک اسٹیٹس و دیگر سوشل ذرائع پر ’سعودی عرب مردہ باد‘کی ڈی پی لگائی جائے اور اپنے اپنے گھروں میں احتجاج کے مختلف طریقے اختیارکرتے ہوئے ان کی مناسب اور مؤثر تصاویر سوشل میڈیا پر نشر کر سکتے ہیں۔مولانا نے کہاکہ اس کے علاوہ جس طریقے سے بھی احتجاج درج کرایاجاسکتا ہوان طریقوں کو ضرور بروئے کار لائیں اور اپنی مذہبی و ملّی بیداری کا ثبوت پیش کریں۔
جنت البقیع کے روضوں کی دوبارہ تعمیر کی کریں کوشش :محمد عسکری
لکھنؤ: مولانا محمد عسکری مشہدی نے کہاکہ دشمن صرف وہ نہیں جو ظلم کرے بلکہ وہ بھی ہے جو آپ کے جذبات اور عقائدکو نقصان پہنچائے۔
سعودی حکومت نے ۱۹۲۵ء میں ۸ شوال کو جنت البقیع واقع دختر رسول ، چاراماموں اور صحابہ کرام کے مزارات کو شرک کا فتویٰ لگاکر شہید کر دیا تھا۔ سعودی حکمراں عالیشان محلوں میں رہتے ہیںاورآل رسول کی قبریں کھلے آسمان کے نیچے ہیں۔ مولانا نے کہاکہ ہمیںمتحدہوکر جنت البقیع میں مزارات کی دوبارہ تعمیر کیلئے ہرممکن کوشش کرناچاہئے۔